نگران صوبائی وزراء کا دورہ سوات، کمشنر ملاکنڈ نے انہیں ڈویژن کی مجموعی انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی

خیبرپختونخوا کے نگران وزیر محنت اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حاجی منظور خان آفریدی اور وزیر منصوبہ بندی و آبنوشی حامد شاہ دو روزہ دورے پر سوات پہنچے تو کمشنر ملاکنڈ شاہد اللہ خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے انہیں سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورتحال، سیاحت کے فروغ اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حاجی منظور خان آفریدی نے کمشنر سے مالاکنڈ میں محکمہ محنت اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سمیت اپنے محکموں کی اضلاع کی سطح پر کارکردگی اور حاصل کردہ اہداف سے متعلق آگاہی بھی حاصل کی۔