نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا بی آرٹی سٹیشنز کا دورہ

نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خان خٹک نے بی آر ٹی روٹ کارخانو تا چمکنی دورہ کیا اور بی آر ٹی روٹس، بسوں اور پلازوں کا معائینہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر نے محتلف نقائص کی نشاندھی کی اور انہیں فوراً درست کرنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے نے بی آر ٹی روٹس، بسوں، پلازوں اور دیگر چیزوں کے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے وہ پلازوں بشمول وہ تمام چیزیں ہینڈ اوور کی جائے جو ہر لحاظ سے مکمل ہو نامکمل کام کسی بھی صورت نہ لیا جائے۔
نگران صوبائی وزیر نے بی آر ٹی سٹاپس پر بے جا رش پر بھی برھمی کا اظہار کیا۔ اور بسوں کادورانیہ کم کرنے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ دیا۔

شاہد خان خٹک نے مزید کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں ابھی بھی پلازوں کی حوالگی اور دیگر کام رہتے ہیں جو جلد پورے کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ اور کوشش کریں گے کہ بی آر ٹی منصوبے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچانے۔

نگران صوبائی وزیر محکمے کے حکام نے بی آر ٹی پلازوں کی پراگرس اور روٹس میں شامل نئے بسوں بارے بریفنگ بھی دی۔