نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے مشیر برائے خزانہ اور توانائی حمایت اللہ خان کی ملاقات۔
صوبے کو درپیش مالی مسائل کو حل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
صوبے میں بہتر مالی نظم و نسق کویقینی بنانے اور بہتر طرز حکمرانی کو فروغ سے متعلق معاملات پر گفتگو۔
کفایت شعاری کا فروغ اور دستیاب وسائل کا دانشمندانہ استعمال نگراں صوبائی کی ترجیحات میں شامل ہے، محمد اعظم خان
وفاق سے جڑے صوبے کے مالی مسائل حل کرنے اور صوبے کے آئینی حقوق حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، نگراں وزیر اعلی
نگراں وزیراعلی سے نو تعینات ائی جی پی اختر حیات خان کی بھی ملاقات۔
صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے تبادلہ خیال۔
صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر اور پولیس کو مستحکم بنانے سے متعلق معاملات پر گفتگو۔
نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر وزیر اعلی کی حمایت اللہ خان اور اختر حیات خا ن کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار۔