یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد۔
گورنر، نگراں وزیراعلی، نگراں کابینہ اراکیں، سرکاری حکام، حریت کانفرنس کے رہنماؤں، طلبہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جارہا ہے، محمد اعظم خان
اس دن کے منانے کا مقصد آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرنا ہے، محمد اعظم خان
آج ہم کشمیری عوام کے جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، محمد اعظم خان
خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام نے کشمیری عوام کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے، محمد اعظم خان
موجودہ آزاد کشمیر کو آزاد کروانے میں خیبر پختونخواہ اور قبائلی اضلاع کے عوام کا اہم کردار رہا ہے، محمد اعظم خان
حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جس کے لئے کشمیری عوام سات دہائیوں سے جدو جہد کر رہے ہیں، محمد اعظم خان
بھارت کے ریاستی جبرو تشدد سے آزادی کی اس جدوجہد کو کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا، محمد اعظم خان
کشمیری عوام نے اپنے اس بنیادی حق کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، محمد اعظم خان
خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے وابستہ ہے، نگراں وزیراعلی
کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کئے بنا خطے میں دیر پا امن کا قیام ممکن ہی نہیں، محمد اعظم خان
پہلی دفعہ متعدد عالمی تنظیمیں کشمیریوں کی حمایت میں آواز اٹھانے لگی ہیں جو خوش آئند ہے، محمد اعظم خان
ہم امید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو جلد ان کا حق مل جائے گا، نگران وزیر اعلی
عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے، نگراں وزیراعلی
بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کرنا قابل مذمت ہے، محمد اعظم خان
ہم آزادی کے حصول تک اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، محمد اعظم خان