خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے کھیل محمد عاطف خان نے باکسنگ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عادل سید کو صوبائی حکومت کی طرف سے ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عادل سید نے 2012 میں لاہور میں ہونے والی نیشنل گیمز میں حصہ لیکر برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔ اس کے علاؤہ آل یونیورسٹی گیمز میں باکسنگ کے فاتح رہے ہیں مردان سے تعلق رکھنے والے عادل سید نے آج سینئر وزیر عاطف خان کیساتھ انکے دفتر میں ملاقات کی۔سینئر وزیر نے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کو ہدایت کی کہ باکسر عادل سید کو ہر قسم سپورٹ فراہم کی جائے۔سینئر وزیر نے کہا کہ ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے حکومت انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ہر قسم ممکن معاونت فراہم کرے گی۔عادل سید باکسنگ کا ابھرتا ہوا کھلاڑی ہے جس نے ملکی اور بین لاقوامی سطح پر کئی مقابلے جیت کر کئی میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انکو تمام تر سہولیات فراہم جائیگی تاکہ وہ آگے جاکر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے میں 10 ارب سے زائد مختلف سکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے۔