ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین سمیت تمام طبقات کو برابر کی اہمیت دے۔بیرسٹر محمد علی سیف

خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین سمیت تمام طبقات کو برابر کی اہمیت دے۔خواتین کو اپنے حقوق کی تحریک زندہ رکھنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام کے لیے، ویمن کمیشن اور ویمن چیمبر آف کامرس کی مہم کے حوالے سے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ انسان نے کسی بھی تنازع کو حل کرنے کے لیے عقلی پہلو استعمال کیا۔ انسانی معاشرہ کم شعوری کی وجہ سے ذات پات کے مسائل میں الجھا رہا۔ انھوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کی تحریک زندہ رکھنی چاہیے۔خواتین کی شکایات جائز اور قانونی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خود کو خواتین کی تحریک کا حصہ سمجھتا ہوں۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ خواتین بااختیار ہو کر معاشرے میں اپنا مقام بناسکیں۔واضح رہے کہ مہم کا مقصد صنفی بنیادوں پر تشدد کی روک تھام اور آگہی ہے۔ صنفی بنیادوں پر تشدد کے خلاف 16 روزہ ایکٹوازم کی تقریب میں مختلف شعبوں میں فعال ممتاز خواتین شریک ہوئیں۔اس موقع پردیرپا ترقی میں خواتین کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں تجاویز بھی پیش کی گئیں اور شرکاء کی جانب سے خواتین انٹرپرینیورز کی مزید ترقی اور فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔