محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت کو بارہ روزہ ٹائیفائیڈ مہم کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کردی، ترجمان محکمہ صحت خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے محکمہ صحت کو بارہ روزہ ٹائیفائیڈ مہم کیلئے تکنیکی و مالی معاونت فراہم کردی ہے،آج سے شروع ہونے والی ٹائیفائیڈ مہم کی مالی و تکنیکی معاونت بھی عالمی ادارہ صحت فراہم کررہا ہے جبکہ کمپین کے نفاذ و تکمیل کیلئے مخصوص تربیت بھی عالمی ادارہ صحت نے فراہم کی ہے اس کے علاوہ مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور سٹاف کا معاوضہ، سٹیشنری، زرائع آمد و رفت بھی عالمی ادارہ صحت نے فراہم کی ہے، اس کے علاوہ ٹائیفائیڈ سے بچاو کی تقریبا تین ملین ویکسین بھی عالمی ادارہ صحت نے گاوی کے تعاون سے محکمہ صحت کو فراہم کی ہیں،مذکورہ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر کے 22 اضلاع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے 28 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کی ویکسین لگائی جارہی ہے پشاور کی 52 شہری یونین کونسلوں کے 896724 بچوں کو ٹائفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے واضح رہے کہ ان اقدامات کا مقصد خیبرپختونخوا سے ٹائیفائیڈ کا قلع قمع کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔