صوبائی وزیر آبپاشی خیبرپختونخواہ ارشد ایوب خان کا قائم مقام گورنر و اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے اُنکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر آبپاشی خیبرپختونخواہ ارشد ایوب خان نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین