سوات میں ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے آگاہی مہم کا آغاز کیا، سیدو شریف میں واک منعقد کی گئی،ضلع سوات میں ٹائیفائیڈ حفاظتی ٹیکوں بارے آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ آگاہی مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات سہیل احمد خان دیگر ضلعی انتظامی و محکمہ صحت حکام کے ہمراہ سیدو شریف میں کیا۔ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک منعقد کی گئی جس میں دیگر حکام اور لوگوں نے بھی شریک ہوئے۔ واک میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی،ضلعی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد نے کہا کہ سوات کے 19 مختلف یونین کونسلوں میں ٹائیفائڈ سے بچاو کے لئے خصوصی ویکسینیشن کی جائے گی جسں کا آغاز تین اکتوبر اور اختتام 15 اکتوبر کو ہوگا، مہم کے دوران نو ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ آگاہی مہم کے آغاز پرکوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی نے عوام سے اپیل کی کہ اکتوبر کے اوائل میں شروع ہونے والے مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے ضرور لگوائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔