چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا محمد سلیم خان نے گزشتہ روزضلع دیر لوئر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں کمشنر آر ٹی ایس عامر درانی سیکر ٹری آر ٹی ایس محمد روز، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن محمد زبیر نیازی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز جنرل وفنانس اینڈ پلاننگ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایم او آر ٹی ایس منیر احمد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر میں بروقت عوامی خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے سیٹیزن فیڈ بیک لے رہے ہیں جبکہ عوام کی شکایات اور مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کر نے کے لئے تمام سب ڈویژن میں کھلی کچہر یوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے انھوں نے مزید بتایا کہ عوام کی شکایت کے لیے ڈپٹی کمشنر افس میں عوامی شکایات سیل قائم کیا گیاہے۔جبکہ بہت جلد تمام دفاتر اور عوامی مقامات پر اس کا بار کوڈ لگایا جائے گا۔شکایت کنندہ اپنے موبائل سے اس کو سکین کر کے موقع پر شکایت درج کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او ہر دو دن بعد تھانوں کا معائنہ کرتے ہیں اور تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔چیف کمشنر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین عوامی خدمات پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔سلیم خان نے کہا کہ جب ادارے اچھے اور بروقت عوام کی خدمات سرانجام دیتے ہیں تو عوام میں اس کا احترام اور قدر و قیمت بڑ ھ جاتی ہیں،انھوں نے کہا کہ ہر شہری تما م اداروں اور سرکاری ملازمین کے لیے معزز ہے انھوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوانے کل 81 عوامی خدمات کے لیے مدت مقرر کی ہے۔چیف کمشنر نے ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی پر تمام سٹیک ہولڈر داد کی کارکردگی کو سراہا۔آخر میں چیف کمشنررائٹ ٹوپبلک سروسز کمیشن خیبرپختو نخوامحمد سلیم خا ن نے بہترین عوامی خدمات پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اکرام اللہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔