خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سیاست عوامی خدمت اور لوگوں سے رابطہ برقرار رکھنے کا نام ہے عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات سے عوامی مسائل سے بہتر انداز میں آگاہ رہنے اور انہیں حل کرنے میں مدد ملتی ہے-یوسی بابینء میراکبر کلے پی کے 50 میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرنے کے لیے پوری ذمہ داری سے کوششیں جاری ہیں- انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام نے روایتی سیاستدانوں کو مسترد کرکے پاکستان تحریک انصاف کو خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم عوامی خدمت اولین ترجیح سجھ پوری دیانیت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پورا کرر ہے ہیں ۔کشمیر کے حوالے سے سینئر وزیر نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس ضمن میں کشمیریوں کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں – وزیر اعظم عمران خان ملکی اور بین القوامی سطح پر کشمیر کا مسئلہ صحیح خطوط پر لڑ رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔ اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی مجاہد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہیں ملک اس وقت مختلف آزمائشوں سے گزر رہا ہے لیکن جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔