مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ریاض خان نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران عوام کیساتھ کئے ہوئے وعدے نبھا رہے ہیں۔ بونیر میں عوام کی بہتر مفاد میں بہت سارے ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانسیر ٹو کنگر گلء ٹاپ روڈ کے افتتاح کے وقت منعقدہ تقر یب سے اپنے خطاب میں کیا۔8 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی PKHA کی زیر نگرانی 5 کلومیٹر روڈ کے افتتاح کے موقع پر سابقہ امیدوار این اے 9 بونیر کامران خان معززمشران عمائدین علاقہ، پارٹی ورکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر PKHA کے اے ڈی گلراز خان و متعلقہ حکام موجود تھے۔مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حسب وعدہ ان کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہاہے۔افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں مشیر وزیر اعلیٰ ریاض خان نے کہا کہ وہ اپنے کئے ہوئے وعدوں کے مطابق علاقے کیلئے منظور کردہ فنڈز و تمام سکیموں پر کام عوامی مشاورت سے عمل میں لارہے ہیں۔ انہوں نے عزت افزائی و منظم پروگرام منعقد کرانے پر سلارزئی کے عوام و ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام دور دراز و پہاڑی علاقوں تک سڑکوں، جیسی بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت و خاص طور پر وزیراعلٰی محمود خان کی خصوصی ہدایات و دلچسپی کے باعث تمام پسماندہ علاقوں کو ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کے لئے پناگاہیں بنائی ہیں اور اب ایک اور پروگرام “کوئی بھوکہ نہ سوئے” کی ابتدا کی ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر ایک عظیم ملک بنے گا۔