خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکوٰة وعشر سماجی بہبود وخصوصی اورترقی خواتین انورزیب خان نے گورنر کاٹیج پاراچنار ضلع اپر کرم میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا صوبائی وزیر نے پودا لگانے کے بعد میڈیا سے باچیت کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلیے عوام بھی کردار ادا کرے کیونکہ شجرکاری اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانے اور انکی باقاعدہ دیکھ بھال کے زریعے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ عوام دوست ماحول اور پاک فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شجرکاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے تاکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو ختم کرنے کیلیے ضروری ہے نوجوان شجرکاری سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے صحت مند معاشرے کیلیے صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول ناگزیر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شجرکاری اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔