خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے سرکلر روڈ ضلع بنوں کااچانک دورہ کیا روڈ پر جاری کام کا جائزہ لیا اور روڈ میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی معیار کو چیک کیا اس موقع پر المہرین انٹرپرائزر کمپنی کے جنرل مینجر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کو سرکلر روڈ پر جاری کام کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی او روڈ پر کام میں استعمال ہونے والے مختلف مشینری کا بھی دورہ کرایا صوبائی وزیر ملک شاہ محمد وزیر نے کمپنی کے کام پر اظمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کےلیے روڈ پر معیاری کام کو جلداز جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ سرکلر روڈ کی تکمیل سے ضلع بنوں کے عوام کو آمدورفت میں بہت سہولت میسر ہوگی عوام سے کئے گئے وعدوں کا سفر جاری ہے عوام فلاح وبہبود کیلیےتمام منصوبوں کو عملی جامہ پہناکر بروقت مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں عملی کام ہورہے ہیں حقیقی معنوں میں عوام میں نمائندگی کررہی ہے آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت کی کامیابی حاصل کریگی اور وفاق اور تمام صوبوں میں حکومت قائم کریگی.