خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بہترین کارکردگی دکھانے والے آفسران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محکموں کے منتظمین و اعلی ایماندار آفسران حکومت کے وضع کردہ اصول و آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھنے پر مامور اور اصل آمین ہوتے ہیں۔ پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے سابقہ ڈائریکٹر جنرل کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، ان کی ذمہ داریوں ا ور خدمات کا بطریق احسن نبھانے کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز بدھ اپنے دفتر میں سابقہ ڈائریکٹر جنرل، پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی محمد نادر خان رانا کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے و دیگر آفسران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ محمد نادر خان رانا نے پراؤنشل ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور ڈی جی تعیناتی کے دوران محکمے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں جو کہ قابل تعریف اور مثالی ہیں۔ انہوں نے محمد نادر خان رانا کی بطور سیکرٹری پبلک سروس کمیشن خیبرپختونخوا تعیناتی، نئی ذمہ داریوں ا ور فرائض منصبی کو بھی بہتر انداز میں نبھانے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔