رواں پولیو مہم کو کیلئے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لینے اور مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمٰن کے زیر صدارت ضلعی پولیو انسداد کمیٹی میٹنگ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر ثمن عباس و تخت بھائی زین علی رضا، ایس پی اپریشنز قیس خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کچکول، کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر زیشان ڈیشانی، ڈسٹرکٹ این سٹاف افیسر ڈاکٹر فرمان، کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر امتیاز سمیت محکمہ صحت، تعلیم ، بلدیات اور دیگر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ این سٹاف افیسر ڈاکٹر فرمان نے اجلاس کے شرکا کو 10 دسمبر سے شروع ہونے والی ۵ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے 10 دسمبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں مہم کو کامیات بنانے کیلئے تمام تر سہلویات بروائے کار کار لائی جائیں تاہم اس ضمن میں ہرمکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت علماء کرام، سابقہ منتخب نمائندوں سمیت دیگر سے کا تعاون حاصل کیا جائے۔ ایس پی اپریشنز نے کہا کہ رواں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی اہلکار تعینات کئیے جائیں۔گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئےمہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔