تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (لازمی ویکسنیشن نظام) کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانےکیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیادوں پر مختلف بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ ، میگا مارٹس و شاپنگ مالز سمیت دیگر کاروباری مراکز اور سرکاری و نجی سکول کا دورہ کر رہے ہیں تاہم ضابطہ اخلاق پر عملدرامد نہ کرنے اور بغیر ویکسینیشن کے سروسز کی فراہمی پر 12 دکانیں سیل، 4 افراد گرفتار اور درجنوں پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے وارنگ جاری کی۔