خیبرپختونخوامیں بجلی کی ترسیل کے نظام کوچلانے کے لئے صوبے کی تاریخ میںپہلی مرتبہ قائم ہونے والی صوبے کی اپنی خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی کے سربراہ کی تقرری کے طریقہ کارکی منظوری دے دی گئی ہے جلد ہی اس اہم ادارے کے چیف ایگزیکٹوکی آسامی کے لئے موزوں امیدوارکا چنائوکرلیا جائے گا۔اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیر خان کی زیرصدارت KPٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاوروقائمقام چیف ایگزیکٹوKPٹرانسمیشن اینڈگرڈکمپنی یاسرعلی،ایڈیشنل سیکرٹری توانائی افتخارمروت کے علاوہ سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ سفیرخان،چیف پلاننگ آفیسرواجدخان،سینئرپلاننگ آفیسرفیض ارباب اورکمپنی ایڈوائزرطلامحمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹوآفیسراورسیکرٹری بورڈکی تقرری کے لئے طریقہ کارپر غوروخوض کے بعد ان دونوں آسامیوں کوفوری طورپر مشتہیرکرنے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیرخان نے اس اہم ادارے کے لئے مارکیٹ سے جلد ازجلد قابل ترین سربراہ کی تقرری پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے معاملات کو چلانے کے لئے جلد اہم فیصلے کئے جائیں گے تاکہ اس اہم ادارے کو قائم کرنے کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔