صوبائی حکومت نے پیرامیڈیکس کا دیرینہ مطالبہ حل کردیاپیرامیڈیکس سٹاف کے لئے نئے سروس رولز کی منظوری دیدی محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے نئے سروس رولز کے تحت اب پیرامیڈیکس گریڈ 12سے گریڈ 20تک ترقی حاصل کرسکیں گے پیرامیڈیکس ضلع سوات کے صدر خورشید احمد اور صدر پی پی ایم اے روئیداد شاہ نے نوٹیفیکیشن کے کاپی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وصول کی خورشید احمد نے وزیر اعلیٰ محمود خان،وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور محکمہ صحت کے دیگر حکام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ نئے سروس رولز کی منظوری سے پیرامیڈیکس عملے کا درینہ مطالبہ پورا ہوگیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے بھی پیرامیڈیکس کے لئے فاونڈیشن سکیل 9سے 12اور الاونس کی بھی منظوری دیدی تھی اب نئے سروس رولز کی منظوری سے پیرامیڈیکس کے خوابوں کی تعبیر ہوگی اور درخشاں مستقبل کی راہیں ہموار ہوتی ہے۔