ریسکیو 1122 سوات اکتوبر 2020کے مہینے میں بھی عوام کی خدمت کے لئے ریسکیوڈیوٹی میں مصروف عمل رہے ریسکیو1122سوات نے ماہ اکتوبر میں مجموعی طور پر 1173 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دئیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی کے مطابق ریسکیو1122 سوات پورے ضلع کی 7 تحصیلوں سمیت سیاحتی مقام کالام میں عوام الناس کے لئے ہر وقت ہر قسم حادثات میں بر وقت احسن طریقے سے اپنے خدمات سرانجام دے رہا ہے ریسکیو 1122 سوات نے ہمیشہ کی طرح ماہ اکتوبر میں بھی 954 طبی خدمات فراہم کرچکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ 113 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں حادثات کی موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھی منتقل کیئں اکتوبر کے مہینے میں ریسکیو 1122 نے 39 آتشزدگیاں اور 6 پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں بھی بھر پور امدادی خدمات سر انجام دیئے ہیں اسی طرح 3 واقعات گولی لگنے کی اور 2 افراد کو گیس سلینڈر دھماکے میں طبی اور دیگر خدمات فراہم کئیں ادارے نے ایک گھر کی چھت گرنے میں مدد فراہم کی ہے جبکہ دیگر 55 متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کا کنٹرول روم اکتوبر کے مہینے میں بھی شب و روز مصروف عمل رہا اور ضلع بھر سے 37840 کالز موصول ہوئے جس میں بدقسمتی سے 19730 غلط یا فیک کالز شامل تھیں خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 سوات 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہیں ریسکیو 1122 سوات کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم امدادی، حادثاتی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چست و چابک حاضر خدمت ہیں۔