ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سہرش نگار کی تھانہ ہوتی کے حدود ، جہانزیب خان کی شہباز گڑھی اور لعل سید خان کی شیخ ملتون میں کرونا وائرس کے پیش نظر جاری احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے حوالے سے کاروائیاں۔ اس ضمن میں پراٸیوٹ سکولوں، کالجوں ،سپتالوں، بی ایچ یوز اور شادہ ہالز کا معائنہ کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہرش نگار نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر حماد پبلک سکول کو سیل کر دیا گیا۔ مذید ایڈیشنل اے سی جہانزیب خان نے بی ایچ یو میں مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی موجودگی و فراہمی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ایڈیشنل اے سی لعل سید نے شادی ہالز میں کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کے حوالے سے معائنہ کرتے یوئے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی۔