قبائلی ضلع باجوڑ میں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں میں زیتون کے پوداجات کے تقسیم کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب سول کالونی خا رمیں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ تھے۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سہیل عزیز،اے ڈی زراعت باجوڑ ضیاء الاسلام داوڑ، شمس الرحمن، احمد سعید، سبحان الدین اور زمینداروں کے کثیر تعداد بھی موجودتھی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے زمینداروں میں زیتون کے پوداجات کے تقسیم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ڈی سی باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے کہا کہ زیتون کے پوداجات لگانے سے نہ صرف ماحول پر اچھے اثرات مرتب ہونگے بلکہ یہ لوگوں کو معاشی طورپر بھی مضبوط بناسکتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت باجوڑ ضیاء الاسلام داوڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعداد کے لحاظ سے اب تک ضلع باجوڑ میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد زیتون کے پودے اور 150ایکڑ زمین پر چھوٹے بڑے باغات اگائے جا چکے ہیں جو ضلع باجوڑ کے لیے بہت بڑی تبدیلی ہیاور آخر میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے زیتون کا تیل نکالنے والی دو سو کے جی پی ایچ مشین کا بھی افتتاح کیا۔