ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے سینئر انسپکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن محمد اسحاق کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلینک اور میڈیکل سٹور ز کو چیک کیا جوکہ خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹر نہ تھے اور نااہل ڈاکٹر چلا رہے تھے اور ارشد میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے درگئی بازار کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیک مارکیٹنگ،انٹی پولی تھین بیگز اور ناجائز تجاوزات پر متعدد دکاندار کو جرمانہ کیا اور پولی تھین بیگز کو تلف کردیا۔