انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت کر دی گئی ہے پولیس افسران نے بھی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بچوں کو خود پولیو قطرے پلائے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کا تمام SDPOs, ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،تمام SHOs، انچارج چوکیات کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے علاقہ اختیار میں پولیو مہم کے دوران ناکہ بندیاں جاری رکھیں اور پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اور کہا کہ پولیو مہم کے دوران امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے اور محکمہ ہیلتھ کے عملہ کی حفاظت کو فول پروف بنایا جائے انہوں نے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کریں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں بلاخوف وخطر سرانجام دیتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنا سکیں۔