ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے پی ایس او شہاب علی شاہ بھی موجود، ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور اور تعاون پر بات چیت، وزیر صحت و خزانہ نے برٹش ہائی کمشنر کو صوبے میں باہمی تعاون سےجاری منصوبوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا، صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔  نجی شعبہ کے تعاون سے ضم اضلاع میں کئی ہسپتال پی پی پی ماڈل کے تحت بہترین کام کر رہے ہیں۔ طورخم بارڈر 24/7 کھولنے سے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا۔ خیبرپختونخوا کے افغانستان کے ساتھ دیگر بارڈرز کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے ریگولیٹ کریں گے۔ رشکئی اکانومک زون اور پشاور طورخم موٹر وے بننے سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت بڑھے گی۔ تیمور جھگڑا کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست پر برٹش ہائی کمشنر کا رضامندی کا اظہار، خیبرپختونخوا صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وباء کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔