ملک بھرکی طرح ضلع بونیر میں بھی پاکستان کی 73 ویں یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منائی گئی ڈپٹی کمشنرآفس بونیر میں پرچم کشائی کی گئی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی جس میں ڈپٹی کمشنربونیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربونیر،تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ)،ٹی ایم او ڈگر،پولیس افسران،ڈپٹی کمشنر آفس عملہ اورطلبہ نے شرکت کی مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل PDMA خیبر پختوانخوا پرویز خان اور انتظامی افسران نے پودے بھی لگائے ڈپٹی کمشنربونیرنے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا اورملکی سلامتی وخوشحالی کے لئے دُعامانگی گئی۔