پریس رجسٹرار خیبر پختونخوا عطاء الحق نے ریجنل انفارمیشن آفیسر سوات ابن امین اور اسسٹنٹ حسین علی کے ہمراہ مینگورہ شہر میں کام کرنے والے مختلف پرنٹنگ پریسوں کا دورہ کیا اور پریس مالکان سمیت پریس ایسوسی ایشن کے صدر سے بھی تفصیلی ملاقات کی پرنٹنگ پریس کے صدر نے پریس رجسٹرار کو پریس مالکان کے مسائل اور پرنٹنگ پریسوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی دورہ کے موقع پر عطاء الحق نے مختلف پریسوں کے مالکان کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ سوات کے پرنٹنگ پریسوں کو درپیش جملہ مسائل کو فوری طور پر ازالہ کرنے کی غرض سے حکام بالا سے رابطہ کیا جائے گاانہوں نے پرنٹنگ پریس مالکان پر زور دیا کہ پرنٹنگ پریس رجسٹریشن کے حوالے سے 2013 کے صوبائی قانون کے تحت صوبے کے تمام پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن لازمی ہے اور مذکورہ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرنے والے پریسز غیر قانونی تصور ہوں گے انہوں نے پرنٹنگ پریس مالکان کو ہدایت کی کہ جتنے بھی پرنٹنگ پریس رجسٹریشن سے رہ گئے ہیں وہ فوری طور پر اپنے پرنٹنگ پریسز کو ریجنل انفارمیشن آفس سوات کیساتھ رجسٹرڈ کروائیں دریں اثناء پریس رجسٹرار نے ریجنل انفارمیشن آفس سوات کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ریجن میں پرنٹنگ پریسوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ دیگر دفتری امور کا جائزہ لیا۔