مشیر اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن نے ضلع نوشہرہ میں 13 اگست سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر مشیر اعلی تعلیم میاں خلیق الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے اپنے پانچ سال تک بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کو رونا وائرس وبا کی وجہ سے یہ مہم تعطل کا شکار رہی۔ مگر اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکیں۔