وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور پرائم منسٹر رلیف ٹائیگر فورس کے ہمراہ ” ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے /مون سون شجر کاری مہم ” کے تحت پودےلگا کر باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں محکمہ فارسٹ کی جانب سے منتخب ولی آباد مراٹی روڈ طورو 400 کنال آراضی پر مشتمل سائٹ پر 50 پزار پودے لگائیں جائینگے جبکہ ضلع مردان میں ٹوٹل ہدف 21 لاکھ پودے لگا نہ ہیں۔ اس موقع پرممبر قومی اسمبلی مجاہد خان، ممبر صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان و طفیل انجم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد ، اسسٹنٹ کمشنر مردان و تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع مردان ، سابقہ ضلع ناظم احتشام خان، ایس ڈی ایف او فارسٹ ، محکمہ تعلیم، ہیلتھ، ٹی ایم ایز، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی، طالب علموں، سول ڈیفنس کے رضاکاروں سمیت ٹائیگر فورس نے پودیں لگائیں اور کشیر تعداد میں شرکت کی۔ مہم میں سیاسی عہدیداروں، سابقہ منتخب نمائندوں سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان، سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے افراد، رضاکار،سکولوں کے طلباء اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگ بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ اس مہم کا مقصد ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات اور سیلاب جیسے قدرتی آفات سے بچانااور عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرناہے لہٰذا وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ جنگلات اُگاکر ہر پودے کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچانے میں اپنااہم کرداراداکریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی اورشجر کاری کوہمارے مذہب اسلام میں اہم مقام حا صل ہے کیونکہ صفائی کو ایمان کا نصف حصہ جبکہ درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قراردیاگیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پودوں کی پرورش اور حفاظت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے قابل عمل پلان ترتیب دیاگیا ہے۔