کمشنر ہزار ریاض خان محسود نے نو اگست کو یوم شجرکاری کے طور پر منانے کیلئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں ۔ ضلع ہری پور میں جاری شجرکاری مہم کا دورہ کرتے ہویے کمشنرہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن کی خوبصورتی اور معتدل آب و ہوا کی فراہمی درختوں کے وجود سے ہے اور ہزارہ کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کیلئے نو اگست کو یوم شجرکاری کے طور پر منایا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دن پورے ڈویژن میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے جائینگے اور اس مقصد کے حصول کیلئے والنٹئیرز اور سوشل ورکرکز کی خدمات بھی حاصل کی جائینگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ درختوں کے وجود سے انسانیت کو نہ صرف آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوتی ہے بلکہ علاقائی خوبصورتی سمیت آب و ۂوا بھی خوشگوار بناتی ہیں۔ ریاض خان محسود کے مطابق ہزارہ ڈویژن ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے ماڈل ڈویژن بنایا جائے گا۔