عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صاف ستھرا اشیإ خوردنوش فراہم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان جناب عابد وزیر صاحب کی  ٹاسک پر ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سہرش نگار بہمراہ اے سی یو ٹیز کے تھانہ ہوتی کی حدود میں کارواٸی کی۔ اس مد میں طورو چوک ، خواجہ گنج بازار اور گلی باغ میں انسپکشن کی گی۔ خواجہ گنج بازار میں مشروبات بھیجنے والے ہول سیل دکانوں اور ڈسٹربیوشن کی انسپکشن کی گی، مختلف پراڈکٹز کے سامپلز جمع کۓ گۓ۔اسکے علاوہ بیکرز کے کچنز ، أیس کریم فیکٹریز اور ایگز ہول سیل ڈیلرز کےمختلف مقامات پر صفاٸی اور لاٸسنز چیک کۓ گۓ۔ نیز ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مالکان کو واضح کردیا کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اشیإ خوردنوش فراہم کرنا میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کی جاۓ گی۔