اے ایس ڈی او ایجوکیشن شرافت علی نے بعد از نماز جمعہ بمقام چکیسر خیبرپختونخوا پولیس کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہم میں سے ہیں چند ایک کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے پولیس فورس کو کبھی بھی بدنام نہیں کرنا چاہئے خیبرپختونخوا پولیس پہلے سے مثالی فورس ہے اور انشاء اللہ رہینگی خیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بڑی پڑی ہے آج ہم جس پرامن فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ ان پولیس جوانوں کی لازوال قربانیوں کی برکات ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے ایس ڈی او ایجوکیشن شرافت علی نے بمقام چکیسرخیبرپختونخوا پولیس سے اظہار یکجہتی کی نسبت ریلی نکالی ریلی میں 400/500 کسان موجود تھے ان شرکاء کے ہاتھوں درجنوں پلے کارڈز تھے جس پر خیبر پختونخوا اور شانگلہ پولیس عوام دوست پولیس کے نعرے درج تھے پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کی یہ ریلی بر پاوں چکیسر سے لیکر بازار چکیسر کے مختلف اطراف سے گزرتی ہوئی ریلی جلوس کی شکل میں چکیسر چوک پہنچ کر وہاں شرکاء نے جمع ہوکرپولیس کے حق میں نعرہ بازی اور تقاریر کیں ایس ڈی او ایجوکیشن شرافت علی، سابقہ ناظم شیر علی خان اور عبدالحسیب صدر بازار چکیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور خیبر پختونخوا پولیس خاص کر شانگلہ پولیس پر اپنا مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اور ملک دشمن عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا بعد میں ریلی ایک جلوس کی شکل میں چکیسر چوک سے تھانہ چکیسر روانہ ہوئی جہاں پر شریک افراد نے ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ سے ملاقات کی اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ نے جلوس کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں اور آگے بھی عوام کی خدمت اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے آخر میں ریلی کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر کی وژن کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔