صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے کورونا وباء پر قابوں پانے کیلئے ایس او پیز جاری کئیں ہیں جن پر تمام مرد و خواتین بچے بڑے عمل پیراں ہونگے تب ہی کورونا وباء کو قابوں کیا جاسکے گا۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی تھی کہ کورونا کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے وقتا فوقتا حکومت خیبرپختونوا اور چیف سیکرٹری خیبرپختوا کو آگاہ کیا۔ تمام اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں آج 487 پٹرول پمپس کے خلاف کاراوائیاں کی گئی۔ جن میں136 پٹرول پمپس کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔ اسی طرح حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 45 پٹرول پمپس پر ایک لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 7516 دوکانوں کا معائنہ کیا جن میں 1774 دوکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی وارننگ جاری کی گئی اسی طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 509 دوکانداروں پر 3 لاکھ 67ہزار 912 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ153 دوکان سیل کردیئے گئے۔ مزید براں ضلعی انتظامیہ نے کل 365 مارکیٹس کا معائنہ کیا جن میں 127مارکیٹس کو ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی اسی طرح 4 مارکیٹس سیل کردیئے گئے جبکہ 11 مارکیٹس پر 23ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ موصول شدہ رپورٹ کے مطابق ضلعی افسران نے صوبہ بھر کے177 اڈوں کا معائنہ کیا جن83 اڈوں کو ایس او پیز فالو نہ کرنے پر وارننگ جاری کی گئی اور 3اڈوں پر 28ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبے بھر میں کل 3826 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا معائنہ کیا جن میں 895گاڑی مالکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی اور 417گاڑیوں کے مالکان پر ایک لاکھ 69 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 102گاڑیوں پر سفر بند کردیا گیا۔ اس کے بعد شہری جو بلاوجہ بازاروں سڑکوں پر گھوم پھر رہے تھے کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا رپورٹ کے مطابق 8903 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں 2405افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی اسی طرح قانون کی خلاف ورزی پر 245 افراد پر ایک لاکھ 47ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح صوبے بھر میں آج، کل21ہزار 274 معائنے کئے گئے جن میں سے 5ہزار420 افراد/کاروباروں کو وارننگ جاری کی گئی اور ایک ہزار 230 افراد پر آٹھ لاکھ 45ہزار 412 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 263 یونٹس/کاروبار سیل کردیئے گئے۔