ڈپٹی کمشنر جناب عابد خان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان زین علی رضا کا تھانہ شیخ ملتون کے حدود میں بازار اور مارکیٹس کامعاینہ اور کاروایئ۔ اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے قیمتوں پر قابو پانے اور اس کے نفاذ کے لئے ہوٹلوں، قصائی کی دکانوں ، پھلوں اور سبزیوں کے دکانوں، حجام کی دکانوں اور عمومی بازار کا معائنہ کیا۔ جن میں سے 6 اشخاص کو گرفتارکیا گیا جبکہ 4 یونٹ سیل کردئے گئے۔ھوٹلوں کے سامنے سے گاہک کے لیے رکھے گئے چارپایئوں کو ہٹاکر متعلقہ قوانین کے تحت بھاری جرمانہ کیا گیا۔ اورانتباہ دیاگیاکہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ہوٹل سیل کر دیا جاے گا۔