ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان جہانزیب خان کی گڑھی کپورہ اور شہباز گڑھی بازار میں جزوی لاک ڈاؤن/ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔ اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنےاور پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر درجنوں دکانوں کو بند کروا دیا ۔ ایڈیشنل اے سی نے عوامی۔شکایات پر قصائیوں کی دکانوں پر سرکاری ریٹ کے مطابق پوچھ گچھ کی جبکہ زائد قیمت وصولی کرنے پر 12 افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔ مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور اگاہ کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔