محکمہ زراعت ریسرچ خیبرپختونخوا نے صوبے میں زرعی خود کفالت اور سر سبزانقلاب لانے کے لیے زرعی اجناس گندم، مکئی، زیتون سمیت مختلف پھلوں اور سبزیوں کی 23نئی ترقی دادہ اقسام کی منظوری دی ہے۔مذکورہ اجناس کی نئی ترقی دادہ اقسام صوبے کے زرعی سائنسدانوں کی تحقیقی کوششوں کا نتیجہ ہیں جن کی تیاری صوبے کی ماحولیاتی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جو زیادہ پیداوارکی حامل ہوں گی۔اس سلسلے میں آج صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک اور چیئر مین صوبائی سیڈ کونسل محب اللہ خان کی زیر صدارت صوبائی سیڈ کونسل کا 39 واں اجلاس زرعی تحقیقاتی ادارہ پیر سباق نوشہرہ میں منعقد ہوا جس میں مجوزہ نئے بیجوں کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا اور مذکورہ نئی متعارف کردہ اقسام کی کمرشل کاشت کے لیے منظوری دی گئی۔ا