ضلعی انتظامیہ خیبر نے کورونا وائرس کےخلاف اقدامات کے حوالے سے ضلعی سطح پر انتظامیہ و علماء پر مشتمل ایک کمیٹی کو تشکیل دی۔ضلعی انتظامیہ اور اس کمیٹی کا حکومت کے مرتب کردہ 18 نکات پر اتفاق ہوا، اور علماء نے ان نکات پر من وعن عمل درآمد کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ یہ کمیٹی ضلع بھر کے مساجد میں کمیٹیاں بناۓ گی۔ اور ان نکات پر عمل درآمد کو یقینی بناۓ گی۔