ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ کی تحصیل کاٹلنگ میں کرونا وائرس کے پیش نظر کاروائیاں جاری۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع میں نافذ دفعہ 144/ جزوی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 میڈیکل سٹورز، 2 کاسمیٹکس شاپس، 3 ٹیلرز اور 1 ڈینٹل کے مالکان کو گرفتار کرکے دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ کئی پر بھاری جرمانے عائد کئیے۔
مذید دکانداروں کو مناسب معاشرتی فاصلہ اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل۔کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایک دکاندار سے 14 کلو گرام پولی تھین شاپنگ بیگز قبضہ میں لے کئیے۔