شانگلہ علاقہ لانگباڑ میں کورونا کیس مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ اور دیگر نفری پولیس نے متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چکیسر حبیب شاہ نے متاثرہ علاقے میں پولیس نفری کو تعینات کر دیا تاکہ لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے لانگباڑ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ علاقے میں مزید وباء نہ پھیل سکیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شانگلہ کی عوام کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور رہیں گے لیکن پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے مزید ایس ایچ او کو ہدایت جاری کر دی کہ متاثرہ علاقے میں سختی کریں تاکہ وائرس مزید علاقہ میں نہ پھیل سکیں۔