ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان کی خصوصی احکامات پر تمام ایس ڈی پی اُوز اورایس ایچ اُوز نے اپنے تھانوں کے حدود میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ اُو شہیدانوں وینئی حیات خان نے دورانِ گشت ملزم محمد عالم ولد شیر عالم سکنہ کوز شور کے قبضہ سے 1070گرام چرس اور 30بور پستول بمعہ 5عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمہ علت 214جرم 9DCNSA، 15AAتھانہ شہیدانوں وینئی درج کیا اسی طرح دوسری کاروائی ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کی نگرانی میں دوران ِ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس ڈی پی اُو سٹی سرکل دیدار غنی، ایس ایچ اُو مینگورہ انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سلمان خان ولد عبد الحمید سکنہ ملوک آباد کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 1065گرام چرس برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمہ علت 242جرم 9D KPCNSAدرج درجسٹرڈ کیا، جبکہ ملزم فاروق ولد تاج محمد خان سکنہ شریف آباد گلی نمبر ۳کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرکے جس کے خلاف مقدمہ علت نمبر 244جرم 380-457 تھانہ مینگورہ درج درجسٹرڈ کیا تھانہ سیدوشریف ایس ایچ اُو اعجاز خان نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حضرت اسلام عرف تورے سکنہ محلہ اجر گلکدہ نمبر 1سے 105گرام ہیروئن اور 24000روپے نقد برآمد کرکے اُن کے خلا ف مقدمہ علت 189جرم 9CCNSAتھانہ سیدو شریف رجسٹرڈ کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واضح پیغام دیا ہے کہ سوات جیسے جنت نظیر اور پر امن وادی کے امن کو برقرار رکھنے کی خاطر سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہے گی، نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں اُن کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔