چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں اور حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسی خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے میدان میں موجود ہے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بعض حکومتی فیصلوں سے یقینا لوگوں کو وقتی طور پر مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت جو بھی کر رہی ہے وہ عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سوات میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جس کا کریڈٹ ضلع انتظامیہ کے ساتھ یہاں کے عوام کو بھی جاتا ہے عوام اور تاجر برادری نے جس طرح انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کی تحفظ اور خدمت اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن سرمایہ اور اثاثہ ہے کیونکہ یہ عوامی خدمت ہمارے لئے صدقہ جاریہ سے کم نہیں جس طرح عوام ہمیشہ ہم پر اعتماد کر تی ہے اور ہمارے ساتھ خلوص، محبت اور پیار کے جذبہ سے تاریخی کامیابی دلاتی ہے ہم بھی اسی جذبہ سے عوامی خدمت کے لئے عوام میں موجود ہیں اور عوام سے یہ تعلق قائم رہے گا کیونکہ حلقہ کی عوام ہی میرا سرمایہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو اس جنگ کا اصل ہیرو قرار دیتے ہیں اور ذاتی طور پر طبی عملے کے اس کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اُن کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔