چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کورنٹائن علاقوں کو فوری طور پر راشن کی فراہمی کی ہدایت،راشن کی فراہمی کا آغاز، عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے،گزشتہ روز فضل حکیم خان نے محلہ اسحاق اور گمبت میرہ میں کورنٹائن کئے گئے علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ اور دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو فوری طور پر امداد کی فراہمی کی ہدایت کی جبکہ ان علاقوں کو کلورین سے دھونے اور میڈیکل ٹیمیں بھی بھیجوانے کی ہدایت کی کہ ان علاقوں میں لوگوں کے ٹیسٹ لینے کے ساتھ ساتھ انکے میڈیکل معائنے کیلئے وقفے وقفے سے ٹیمیں بھیجوائی جائیں،جس پر فوری طور پر ان علاقوں میں محصور عوام کی راشن کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے رات گئے ان علاقوں میں راشن پہنچا کر قرنطینہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا،اس موقع پر فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات کے عوام کی مالی اور خوراک کی مدد کی جارہی ہے لیکن ترجیحی بنیادوں پر جن علاقوں کے عوام محصور ہے انتظامیہ کو فوری طور پر ان علاقوں میں راشن کی ترسیل کی ہدایت کر رکھی ہے جس پر فوری طور پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ نقد رقم کی فراہمی کا آغاز بھی جلد ہوگا ہمارا مقصد غریب عوام کو انکے دہلیز پر امداد فراہم کرنا ہے جس کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں اور اس پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز ہمارے سپاہی ہیں کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ صف اول میں کھڑے ہیں ہم تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن میں تعاون کریں تاکہ کورو نا وائرس پر قابو پایا جا سکیں۔