ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کے خصوصی ہدایت پر گزشتہ مارچ کے مہینے کے دوران شانگلہ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب10 مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر جاری کاروائی میں اسلحہ و منشیات رکھنے والے1627 جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کے واضح احکامات کی روشنی میں شہر و مضافات اور دور افتادہ علاقوں میں قومی ایکشن پلان کی عملداری کے حوالے سے پولیس کا بھر پور کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے حساس معلومات کی بنیاد پر جاری نتیجہ خیز سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران پولیس نے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں عرصہ دراز سے مطلوب 10 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مختلف تھانوں کی حدود سے اسلحہ و منشیات رکھنے کے جرم میں درجنوں جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ٹارگٹڈ مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے نتیجے میں گزشتہ مارچ کے مہینے کے دوران1627مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرکے چھان بین کے لئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کاروائیوں میں زیر حراست افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 10.012کلوگرام چرس، 10 عد کلاشنکوف،18 عدد رائفل، 78 عدد بندوق، 156 عدد پستول،6646عدد کارتوس،3.560کلو گرام بارود،88فٹ بتی، 12عدد ڈائنامنٹ72عدد سلیپران بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں کاروائی میں زیر حراست اشتہاری مجرموں کو قانونی کاروائی مکمل ہونے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اسلحہ و منشیات رکھنے کے جرم میں پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات د رج کر لئے گئے ہیں