وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان قرنطینہ مراکز میں 121مزید افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں اور ان افراد کو آج سے اپنے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا جائیگا۔ ان افراد میں اسلام آباد ، گجرات ، فیصل آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔ وہ بدھ کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور متعلقہ وفاقی وزراءکے علاوہ چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزراءاعلیٰ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں کورونا وباءکی تازہ ترین صورتحال ، اس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور کورونا کے مریضوں کے علاج معالجے کےلئے کئے گئے انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔ محمود خان نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے تحفظ کو یقنی بنانے کےلئے صوبائی حکومت نے اب تک ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے ضروری آلات اور سامان کی خریداری کر لی ہے اور خریداری کے اس عمل کو روزانہ کی بنیاد پر تیز کیا جارہاہے ۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ گزشتہ دوہفتوں کے دوران صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار کو کافی حد تک بڑھایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر اس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اشیاءخوردنوش کا وافر سٹاک موجود ہے اور ذخیرہ اندوزی کی کوشش کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے نگرانی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے میں روز مرہ استعمال کی اشیاءتیار کرنے والے صنعتوں کو مخصوص گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنے کی شرط پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔