ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرنصیب شاہ خان نے ضلع کے داخلی پوائنٹ کا دورہ کیا دورے کے موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش کہی اور انہیں مزید ہدایت کی کہ اسی طرح مزید آگے بھی نہایت خوش اسلوبی سے اپنی فرائض منصبی سر انجام دینے کی کوشش کریں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان نے تعینات پولیس افسران کو ہدایت جاری کر دی کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی حکم کے مطابق کوئی بھی راشن اور سبزی کی گاڑی نہیں رکنی چاہئے جبکہ ضلع میں داخل ہونے والے لوگوں کی باقاعدہ سکریننگ کی عمل کو مزید فعال بنادیا جائے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان نے بمقام شانگلہ ٹاپ تعینات ہیلتھ ڈاکٹروں کو سیلوٹ کیا اور انہیں بھی خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ آپ بھی بہادر ہے ہمارے پولیس افسروں اور جوانوں کیساتھ فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔