پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کے حوالے سے وفاقی منسٹری سائینس اور ٹیکنالوجی میں پہلی سٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت وفاقی منسٹر سائینس اور ٹیکنالوجی وزیر فواد چوہدری اور مشیر سائینس ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش خیبر پختون خواہ نے کی۔
جس میں وفاقی سیکریڑی سائنس ٹیکنالوجی، ایڈیشنل سیکریٹری، چئیرمین پی سی ایس آئ ار، ڈی جی، ایم ڈی کی پی آئی بورڈ اور ڈائریکٹر کی پی آئی ٹی بورڈ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئ۔ جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ پشاور ڈیجیٹل کمپلیکس کا ایگریمنٹ باقاعدہ منظوری کیلئے وفاقی کیبینٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔
یہ پشاور کی سب سے بلند ترین 20 منزلہ عمارت ہوگی جس سے صوبے خیبر پختون خواہ میں سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔