تفصیلات کے مطابق جہانداد خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع چارسدہ کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ پشاور سے چارسدہ موٹروے پر گاڑی نمبرآر 5074 پشاور، میں آئس سمگلنگ کی کوشش کی جائیگی ، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ای ٹی او چارسدہ نے P-6 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر شیر محمد خان اور محمد ریاض خان ایس ایچ او مردان ریجن کے ساتھ لائحہ عمل طے کیا۔
طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق کاروائی کیلئے جہانداد خان ای ٹی او چارسدہ نے اپنی نگرانی میں P-6 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر شیر محمد خان، انسپکٹر سہیل خان ، ایڈیشنل انچارج شاہنواز خان بمعہ کانسٹیبلان احسان نبی اور سنگ فارس ایک ٹیم تشکیل دی ، مزکورہ ٹیم نے موٹروے انٹرچینج چارسدہ کے قریب دوران ناکہ بندی مزکورہ گاڑی روکھ کر تلاشی لینے پر 1110 گرام (ایک کلو 110 گرام) آئس برآمد کی ۔ دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پڑانگ چارسدہ میں مقدمہ درج کردیا گیا ،
سید ظفر علی شاہ سیکریٹری ایکسائز، سید فیاض علی شاہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور عسکر خان ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے متعلقہ عملے کی کامیاب کاروائی کو سراہا اور شاباشی دی۔،