خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی طرف سے عوامی شکایات پر سوات کے دور دراز دیہاتی علاقوں میں ایکسپائر اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن شروع، دو دکانیں سربمہر کر کے ایکسپائر اشیاء موقع پر ہی تلف کر دی گئی کریک ڈاون کا دائرہ کار ضلع سوات کے دور افتادہ علاقوں تک مزید پھیلایا جائیگا ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے طول و عرض میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوراک کی اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی دن رات جاری رہیگی کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی کی سربراہی میں پوری تندہی سے ہو رہی ہے مراد علی خان اپنی ٹیم شہاب خان، نواب علی، عامر مہر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کے ساتھ عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن راست اقدامات اٹھا رہے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی فوڈ اتھارٹی سوات محمد اسد قاسم نے اپنے آفس کو چوبیس گھنٹے صاف خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہاٹ لائن0946-721071قائم کیا جس میں عوام کی خوراک سے متعلق شکایات پر فوری عمل کیا جائیگا۔