ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد اعجازاور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وضع کردہ حکمت عملی کے پیش نظر پولیو ورکروں کو سخت سیکیورٹی کی حصار میں بچوں کو انسدادی پولیو قطرے پلائے جاتے ہیں دور دراز، بلند و بالا پہاڑوں تک پولیس جوانان علاقوں میں پولیو ٹیمز کے ساتھ ہائی الرٹ حالات میں موجود ہیں اور ہر حالت میں پولیو ں ٹیمز کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے ضلع شانگلہ کے زیادہ تر علاقے انتہائی دشورا گزار ہے اور چھ سات گھنٹے کا پیدل راستہ ہے اور کچھ علاقوں میں ابھی بھی سخت برف موجود ہے لیکن ان سخت حالات کے باوجود شانگلہ پولیس اپنی ڈیوٹی انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے دریں اثنا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان اور ایس ایچ او کابلگرام شمشیر علی نے کابلگرام کی بلند و بالا پہاڑوں میں ایلیٹ نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور ان کی حوصلہ شکنی تھا جاری پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حالات سے بروقت نمٹنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تیزی سے جاری رہے گا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کا پولیس افسران کو ہدایت، ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ العمل ہے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں تا ہم ضلع بھر میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری ہے شانگلہ پولیس الرٹ اور چوکس ہے۔