ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بڑے بڑے بازاروں، اہم شاہراوں، پٹرول پمپوں اورشاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن انتہائی ضروری ہے، گشت کی نظام میں مزید بہتری لانی چایئے جب تک ایک علاقے میں گشت کا نظا م فعال ہو اسی وقت تک کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر جرائم کا سوچھتے بھی نہیں، پولیس آفیسران اور جوانان اپنی زبان کو صحیح استعمال کریں اور عوام کیساتھ اچھے روابط رکھیں تب تک عوام کا پولیس پراعتماد میں اضافہ ہو گا، اپریشنل اور انوسٹی گیشن سٹاف ایک پیج پر رہیں، تفتیش میرٹ پر کرنا بے گناہ کو بے گناہ قرار دینا ایک ایماندار پولیس آفیسر کی نشانی ہے مجرمان اشتاریوں کی گرفتاری، منشیات فروش، لینڈ مافیا اور کار لفٹر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو کامیابی سے ہمکنار کریں اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید، سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن زیراب گل،تمام ایس ایچ اوز،تفتیشی آفیسران، ڈی ایس بی انچارج عثمان منیر،انچارج وی وی ایس محمد حسین، لائن آفیسر عبد الواحد اور دیگر شعبہ جات کے آفیسران شامل تھے۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے کرائم کا جائزہ لیتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے پولیس آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کر دی کہ عوام کی جان، مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے انے والے پولیو مہم کی سیکورٹی کے حوالے سے کامیاب بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانوں میں انے والے سائلن کیساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے پیش ائے ان کی ہر بات کو غور و فکر کیساتھ سننا چایئے۔